نکارا گوا: مشترکہ سودا کاری کے معاہدہ کی دو اھم کامیابیاں عارضی ملازمین کی نصف تعدادکو مستقل ملازمت حاصل ھوئی اور تنخواھوں میں اضافہ ھوا

تین مئی کو نیشنل سوفٹ ڈرنک انڈسٹری ورکرز کی ٹریڈ یونین ایس یو ٹی آئی این اے آرایس اے جو کہ لاطینی امریکہ کی کوکاکولاورکرز فیڈریشن کی مجلس عاملہ کی رکن ھے نے کوکاکولا ایف ای ایم ایس اے کے ساتھہ تنخواھوں پر نظر ثانی کے مزاکرات آخری مرحلے تک کامیابی سے طے کئے۔ تنخواھوں میں 7 اعشاریہ 42 فیصد کی اوسط سے اضافہ کیا گیا جبکہ کم تنخواہ پانے والے ورکرز کی تنخواھوں میں 14 فیصد سے زائد تک اضافہ کیا گیا۔
مزید برآں عارضی ملازمین کی تعداد میں تقریبا نصف کی کمی کی گئی اس کے باوجود وہاں 220 ورکرزعارضی ملازم ھیں جس میں ،سیلز،صفائی ، اور سیکیورٹی کے ورکرز شامل ھیں اور اب یونین اس مسئلے کو انتظامیہ کے سامنے اٹھائے گی۔
ڈینیئل رائز ایس یو ٹی-آئی این اے آرایس اے کے جنرل سیکریٹری ھیں ان کا کہنا ھے کہ مزاکرات ایک مثبت طریقے سے طے کئے گئے تھے۔ پہلی تجویز کے بعد انھیں تین ھفتوں میں حتمی شکل دی گئی ۔

Choose your language: