یوراگوائے : کوکا کولا پلانٹ پر مزید 199 مستقل ملازمتیں

ایک سال کی گفت و شنید کے بعد یوراگوائے میں کوکاکولا پلانٹ پر یونین کےاھم مطالبات کو منظور کر لیا ھے اس میں وزارت محنت نے ثالثی کا کردارادا کیا۔ گذشتہ ماہ کے دوران 199 ورکرز کو بشمول پچھلے ہفتہ مستقل کئے جانے والے 74 ورکرز کے مستقل کیا گیا ۔
ملک میں 2002/2003 میں اقتصادی بحران کے دوران، کمپنی نے بہت سی دوسری کمپنیوں کی طرح صورتحال کا فائدہ اٹھایا تھا اور وسیع پیمانے پر ملازمین کوعارضی ملازمتیں دیں ۔ حالیہ کامیابی خطے میں تنظیم کو مضبوط بنانے ، نئی نسل کے نوجوان ملازمین کو ایک مضبوط روایت کے ساتھہ تنظیم میں متحد کرنے کے ایک اھم قدم کے طور پر دیکھی گئی ھے۔
گسٹاوو سوٹیلو کوکاکولا ورکرز یونین (ایس ٹی سی سی ) کے صدر ہیں۔

Choose your language: