یوراگوائے : کوکا کولا یونین کی صفائی ستھرائی کرنے والے عارضی ورکرز کی حمایت

یوراگوائے میں کوکا کولا فیکٹری میں ورکرز آف کوکاکولا ( ایس ٹی سی سی ) نے صفائی کرنے والے ورکرز کی بھرپور حمایت کی تھی اور ان کی نمائندگی بھی کی ۔ جبکہ یہ یونین کے ممبر بھی نہیں تھے۔ یہ ورکرز ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی کے ذریعہ عارضی ملازم تھے ۔
مئی 2011 میں صفائی ستھرائی کے سروس فراہم کرنے والی کمپنی اڈونیز ایس آر ایل کو آئی ایس ایس۔ ایس آر ایل سے تبدیل کر دیا گیا۔ کوکا کولا اور ایس ٹی سی سی کے درمیان 45 دنوں تک مزاکرات کے بعد درج ذیل نتائج حاصل کئے گئے:
• آئی ایس ایس 27 سابق ورکرز کو دوبارہ بحال کرے گا۔
• ایسی صورت میں جب ورکر نئے آجر کی ضروریات کے مطابق پورا نہیں اترے گا تو اسے قانونی عارضی مدت کے 100 دنوں کے اختتام پر ملازمت سے علحید گی کی تنخواہ کوکاکولا اس کی سروس کی مدت کے مطابق ادائیگی کر گا۔
ایس ٹی سی سی کے صدر گسٹاوو سوٹیلو نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ " قانونی عارضی ملازمت کی مدت کے اختتام پر تنخواہ کی ادائیگی کی ضمانت کے کارکنوں کے لئے ایک بہت بڑا ریلیف ھے "
ایس ٹی سی سی کے ایک ممبر ڈیاگو ننیج کا کہنا ھے کہ " یہ ایک قابلِ ذکر بات ھےآٓئی ایس ایس اڈونییز کی طرح ورکرز کے حقوق اسی طرح برقرار رکھے گی۔ انھوں نے مذید کہا کہ " کوکاکولا اس بات سے بخوبی واقف ھے کہ یونین کی حمایت عارضی ورکرز کے لئے غیر مشروط تھی اور یونین ہمیشہ عارضی ورکرز کی حمایت کرے گی، اگرچہ وہ ہماری تنظیم سے وابستہ نہیں ہیں."

Choose your language: