گوئٹے مالا : ٹھیکیداری / بیرونی ذرائع سے ملازمتیں دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع

آئی یو ایف سے ملحقہ لیبر یونین آف ایمبو ٹیلا ڈورا سینٹرل امریکہ (ایس ٹی ای سی ایس اے) نے کوکاکولا بوٹلر ایمبو ٹیلا ڈورا سینٹرل کی ملکیت ایف ای ایم ایس اے میں آؤٹ سورسنگ کو کم کرنے کے لئے ایک ایک مہم چلائی ھے۔
حالیہ مذاکرات میں، لیبر یونین نے ویئر ھاؤس کے 35 ملازمین کو مستقل کروا کر کامیابی حاصل کر چکی ھے جس میں پروڈکشن اور مینٹیننس ورکشاپ بھی شامل ھیں جہاں بڑی تعداد میں آؤٹ سورسڈ (بیرونی ذرائع، ٹھیکیداری نظام) ملازمتیں دی جاتی ھیں۔ ماسوائے سیکیورٹی سروس کے 138 کارکنوں کے ، ایمبو ٹیلا ڈورا سینٹرل میں 80 ورکرز بیرونی ذرائع سے رکھے گئے ھیں۔
ایمبو ٹیلا ڈورا سینٹرل میں انتظامی عملے اورکارکنوں سمیت1،270 ملازمین ھیں جن میں سے 968 یونین کے رکن ھیں اور عنقریب اس میں ان نئے 35 ملازمین کو بھی شامل کر لیا جائے گا جنھیں حال ہی میں مستقل کرایا گیا ھے۔
ایس ٹی ای سی ایس اےکی مہم اور اس کی کامیابیوں میں یورو گوائے میں مونٹیویڈیو ریفریسکوز کو شامل کیا جہاں 199 ورکرز کو مستقل کرا جا سکتا ھے ۔

Choose your language: