مورخہ 26 نومبر 2011، کولاھور میں کوکا کولا کے بوٹلنگ پلانٹ پر 39 ورکرز مستقل، یونین کی عارضی ملازمتوں کے خلاف جدو جہد

مورخہ 26 نومبر 2011 کو کوکاکولا لاھور پلانٹ پر 39 عارضی ملازمین نے مستقل ملازمتوں کی تقرریوں کے خطوط حاصل کر لئے ، مستقل ھونے الے ملازمین میں 2 خواتین بھی شامل ھیں ۔ یہ ملازمین عرصہ دراز سے کنٹریکٹ سسٹم کے تحت کام کر رھے تھے جنہیں کسی بھی قسم کی قانونی سہولیات حاصل نہیں تھیں، اس سے قبل اگست 2010 میں کو کا کولافیصل آباد اور رحیم یار خان میں 75 ورکرز کو مستقل کرایا جا چکا ھے۔یہ تقرریاں اس جامع معاہدے کے نتیجے میں ھو رھی ھیں کہ جو گذشتہ جو لائی 2010 میں آئی یو ایف اورسی سی آئی کے درمیان طے پایا تھا۔ آئی یو ایف سے ملحقہ نیشنل فیڈریشن آف فو ڈبیوریجزاینڈ ٹوبیکو ورکرز کی ممبرز کوکاکولا کے تمام پلانٹوں کی یونینز کا عزم ھے کہ وہ پاکستان میں موجود کوکاکولا کے تمام پلانٹوںمیں مستقل ملازمتوں کو فروغ اورعارضی ملازمتوں کے خلاف جدو جہد کرتے رہیں گے۔مستقل ملازمتیں ھی یونینز کو مضبوط کرنے کا باعث ھیں جو کہ عالمی مزدور تحریک کی کامیابی کی ضامن بنیں گی۔
جس دن تقرری کے خطوط جاری کئے گئے اسی دن کوکاکولا لاہور یونین نے ایک تقریب منعقد کی جس میں نیشنل فیڈریشن آف فو ڈبیوریجزاینڈ ٹوبیکو ورکرز ، کوکاکولا کے تمام پلانٹوں سے عہدیداران ، اور آئی یو ایف سے قمرالحسن نے شرکت کی ۔

Choose your language: