فلپائن میں اے پی ایل یوتھہ کا عالمی یوم نوجوانان کے موقع پرعوامی مظاہرہ

یہ مظاہرہ کوکاکولا کمپنی میں مستقل ملازمتوں کے مسلسل خاتمہ کے خلاف کیا گیا
اے پی ایل کا 12 اگست 2012 کا بیان
فلپائن میں عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر، پروگریسو لیبر یوتھ کے الائنس (اے پی ایل یوتھ) کوکاکولا کمپنی کے خلاف عوامی مظاہرہ کیا کیونکہ کوکاکولا کمپنی میں ملازمتوں کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔
اے پی ایل یوتھ کے جنرل سیکریٹری مارکوگوجل کا کہنا تھاکہ " کوکاکولا خوشیوں کے دروازے کھول رہا ہے یہ حقیقتا جھوٹ ہے کیونکہ کوکاکولاکمپنی اپنے ورکرز کے مصائب میں اضافہ کر رہی ہے جس کی بنیاد کمپنی کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت وہ عارضی ملازمتوں کو مسلسل فروغ دے رہی ہے ۔ " انھوں نے مزید کہا کہ "صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں پوری دنیا میں کمپنی کے منافع میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے باوجود کمپنی نے مستقل ملازمتیں ختم کرنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے "۔
ملک بھر میں بیک وقت ایکشنز میں اے پی ایل یوتھ کے ممبران نے بینرز لہرائے جس پر " کوکاکولا مستقل ملازمتوں کا قاتل" تحریر تھا۔ یہ ایکشنز کوکاکولا کمپنی کے بل بورڈز اور پلازوں میٹرو منیلا، بلاکن ، ساوائٹ، بٹن گاس، ناگا، سیبو، کوٹا باٹو، کاگیان ڈی اورو، جنرل سینٹوس اور ڈاواو کے سامنے منعقد کئے گئے تھے۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، 29 جون 2012 تک کوکا کولا کی خالص آمدنی 2.8 ارب ڈالررہی ۔ فلپائن میں یہ 100 ٹاپ فلپائن کارپوریشنز میں شامل رہی اور یہ ملک کی سب سے بڑی سافٹ ڈرنک کی کمپنی ہے ۔ فروخت کے حجم کےاعتبارسے فلپائن کمپنی دنیا کی 10 ویں بڑی مارکیٹ بن گیا ہے ۔ کمپنی کے ایک اعلی ایگزیکٹو نے یہ بتایا ہے کہ اس سال کمپنی سے توقع ہے کہ یہ" معیشت سے بھی زیادہ تیزی سے بڑھے گی" ۔
گوجل نے یہ واضح کیا کہ " کوکاکولا کمپنی انے منافع کو بڑھانے کے اس کی افرادی قوت میں کمی کر رہی ہے ۔" کوکاکولا باٹلر ان کارپوریشن کے ملک بھر میں تقریبا 7000 ملازمین ہیں جو کہ نسبتا 58 فیصد کم ہیں ان 12000 ورکرز سے جو کہ گذشتہ دس سالوں سے بھی زیادہ سے ملازم ہیں ۔ " انھوں نے مزید کہا کہ " کوکاکولا کمپنی افرادی قوت کا زیادہ سے زیادہ استحصال کرنے کے طریقوں کو تلاش کرنے کی سب سے بڑی اختراعی ہے ۔
نوجوان ایکٹیوسٹوں نے وہ طریقے گنوائے کہ کس طرح کمپنی منظم طریقہ سے بتدریج مستقل ملزمتوں کو عارضی ملازمتوں سے تبدیل کر رہی ہے ۔ قبل از وقت ریٹائرمنٹ پروگرام کو فروغ دینے کے علاوہ کمپنی جارحانہ انداز میں اپنے کئی کاموں کو آؤٹ سورس کر رہی ہے ۔ اس کی حالیہ کوشش خون کے آنسو رلانے والا پروگرام 3 پی / پی 3 یا پرفارمنس، پارٹیسیپیشن اور پریسنس کو فروغ دے رہی ہے ۔ اس سسٹم کے تحت ، مستقل محنت کش جب کمپنی کے تیار کردہ مشکل ترین معیار پر پورے نہیں اتریں گے تو لازمی طور پر اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو لیں گے۔ اس وجہ سے آج کے نوجوانوں کے لئے ملازمت کے عدم تحفظ کے نظریہ کو ابھاریں گے۔
اے پی ایل یوتھ کا یہ ایکشن نوجوان ورکرز پر غیر محفوظ کام کے اثرات خلاف کمپئین کا حصہ ہے ۔ گزشتہ سالوں میں، اے پی ایل یوتھ کی طرف سے میک ڈونلڈ اور شو مارٹ میں عارضی ملازمتوں اور غیر محفوظ کام کی اقسام کے فروغ پر تنقید کی ہے۔
اے پی ایل یوتھ الائنس پروگریسو لیبر کا ایک شعبہ ہے ، ایک قومی مزدور مرکز جو کہ ، پرائیویٹ ، غیر رسمی اور تارکین وطن سیکٹرز کی ملازمین کی مختلف تنظیموں پر مشتمل ہے ۔ اے پی ایل یوتھ کمیونٹی کی بنیاد پر اور اسکول کی بنیاد پر نوجوانوں کی تنظیموں پر مشتمل ہے ۔ اس کے مقاصد میں یوتھ سیکٹر کو متحد کرنا بااختیار بنانا اور اس کو مزدور تحریک سے جوڑنا اور وسیع تر سماجی تحریک کے ساتھ منسلک کرنا شامل ہے۔

 

 

Choose your language: