فلپائن میں کوکاکولا کا درآمدی چینی کی اسمگلنگ کے بارے میں جھوٹ پکڑا گیا

فلپائن کسٹم بیورو نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوکا کولا نے جان بوجھ کردرآمدی ریفائنڈ شوگر کے متعلق جھوٹ بولا کہ یہ " پری مکسز" ہے جس کا مطلب زیرو ٹیرف ہے ۔ جبکہ ریفائنڈ شوگر پر 38 فیصد ٹیرف ہوتا ہے ۔
تو کوکاکولا بڑی منصوبہ بندی کے تحت چینی کی اسمگلنگ کررہا ہے اور پکڑے جانے پر غلط بیانی کر رہا ہے ۔
کوکاکولا اتنے بڑے پیمانے پر چینی درآمد کر رہا ہے جو کہ مقامی چینی کی قیمتوں میں کمی کا سبب بنا ہے ۔ کوکاکولا کے خلاف فیصلہ گزشتہ دو سال کے دوران شوگر واچ کی طرف سے منظم احتجاجی ایکشنز کی بناء پر ہوا۔ شوگر واچ کا دعوی ہے کہ کوکا کولا کی طرف سے بڑے پیمانے پر پری میکس کے تحت چینی کی درآمد نے دو ملین شوگر ورکرز کی زندگیوں پر اثرات مرتب کئے ہیں ، یہ ایسے ورکرز ہیں جومکمل طور پر شوگر کی صنعت پر انحصار کرتے ہیں۔

Choose your language: