Philippines: Iligan sales union signs a CBA without P3-performance based program

الیگن سیلز یونین نے کارکردگی کی بنیاد پر اجرتوں کے اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اجتماعی سودا کاری کے معاہدہ پر دستخط کر دیے ۔
فلپائن میں الیگین سلیز کوکاکولا پلانٹ سیلز آفیسززسیلیز فورس یونین گذشتہ تین سال سے کوکاکولا کمپنی کے ساتھ پی 3 پالیسی کے خلاف جدو جہد کر رہی تھی ۔ پی 3 پالیسی کی وجہ سے یونین نہ صرف ورکرز کی اجرتوں پر مزاکرات کا اختیار کھو دیتی بلکہ اس کی وجہ سے تحفظ روزگار اور عدم مساوات کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ۔
آئی یو ایف نے اس مسئلہ کو کوکاکولا اٹلانٹا کے ساتھ اٹھایا ، اس کی یقین دہانی کرائی کہ پی 3 پر انتظامیہ کے ساتھ گفت و شنید ہو سکتی ہے اوریہ لازمی نہیں ہے ۔ 33 ماہ کی گفت و شنید کے بعد آئی سی سی پی ایس او ایس ایف یو نے سی سی بی پی ایف ای ایم ایس اے کے ساتھ مورخہ 3 دسمبر 2013 کو اجتماعی معاہدہ پر پی 3 جسی پالیسی کے بغیر دستخط کر دیئے ۔
یونین نے آئی یو ایف اور اس کی ممبر تنظیموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اس تعاون کی وجہ سے اتنی بڑی کامیابی کا حصول ممکن ہوا۔

Choose your language: